بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے راضی ہیں، اعظم سواتی کا دعویٰ

0

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ ملک کو تباہی سے بچانے کا حل مذاکرات ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ہمیں ملک کی فکر ہے۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے لاہور کی اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ملک میں ضروری ہیں، میں ڈاکٹر عارف علوی کے آنے کا انتظار کررہا ہوں، اس ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو حل صرف مذکرات ہے۔

اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے راضی کیا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ہمیں ملک کی فکر ہے اور اس کی نسلوں کی فکر ہے، کوئی ایسا لیڈر اس وقت پاکستان میں موجود نہیں جو ملک کو بہتر سمت لیکر جا سکے۔مجھے یقین ہے کہ فیصلہ ساز بھی سوچنے پر مجبور ہیں، کیونکہ انکا بھی ملک ہے انکی بھی یہ عزت ہے، میں سمجھتا ہوں جب کوئی بات ہوگی عارف علوی صاحب کو آنے دیں۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہاں بھی کوئی برف پگلی ہے؟ جواب دیتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا اللہ کرے کیونکہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے، حل صرف مذکرات ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.