پی ٹی آئی رہنماوں میں اختلافات لفظی گولہ باری میں تبدیل، پارٹی واٹس گروپ میں تلخ کلامی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

0

 

خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماوں میں اختلافات لفظی گولہ باری میں تبدیل ہو گئے۔

مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کی پارٹی واٹس گروپ میں تلخ کلامی ہوئی۔عاطف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے واٹس ایپ گروپ میں مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل کی مخالفت کی اور کہا کہ بل خیبر پختونخوا کے عوام کے حق میں نہیں ہے۔

علی امین گنڈا پور نے جواب میں کہا کہ کیا آپ نے بل پڑھا ہے؟ اگر انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں گا، مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل میں کوئی مسئلہ نہیں، مسئلہ آپ کا ذاتی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عاطف خان نے پارٹی واٹس ایپ گروپ میں علی امین گنڈاپور کو کوئی جواب نہیں دیا۔

صوبائی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی عدیل اقبال نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر اس قسم کی بحث چلتی رہتی ہے، یہ اختلاف نہیں ہے، مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر پیر کو اراکین اسمبلی کو بریفنگ دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.