پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کا لانگ مارچ کی صورت میں فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ

حکومت نے تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کی صورت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کے لیے وزارت داخلہ اسلام آباد میں منگل کو اہم اجلاس منعقد ہوا

ممکنہ لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع سرکاری عمارتوں اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اجلاس کی کارروائی کو ان کیمرہ رکھا گیا۔ سکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے اجلاس کے شرکا کو پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ ’پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکا کی تعداد 15 سے 20 ہزار کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔‘

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

’پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو لاجسٹک اور مالی معاونت فراہم کرنے والے افراد اور تنظیموں کے خلاف کارروائی کی بھی منظوری دی گئی۔‘

مارچ کے دوران امن وامان یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس سمیت سندھ پولیس، رینجرز، اور ایف سی کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button