پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی اپنا ماحول ٹھیک نہیں کرے گی تو تماشہ بنے گی، طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اپنا ماحول ٹھیک نہیں کرے گی تو تماشہ بنے گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس نعروں اور بدتمیزی کے علاوہ کچھ نہیں، احتجاج کے علاوہ ان کے پاس کے پی میں بھی کوئی منصوبہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں لوگوں کی بہتری کے لیے روز نیا سنگ بنیاد رکھا جاتا ہے، پچھلی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان پوری دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ بنانا چاہتا ہے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ اگر دہشت گرد کامیاب ہوئے تو پوری دنیا غیر محفوظ ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button