پاکستانتازہ ترینتجارت

رمضان المبارک سے قبل چینی ،گھی ،آئل ودیگر اشیا کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

رمضان المبارک قریب آتے ہی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے۔
ایک ماہ کے دوران چینی ،گھی ،آئل ودیگر اشیا کی قیمتیں ہوشربا بڑھ گئیں،ایک ماہ کے دوران گھی آئل 60 سے 100 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا۔
درجہ اول کا گھی ،آئل 610 سے 615روپے کلو ،درجہ دوم کا گھی اور آئل 465روپے کلو میں جبکہ 30روپے اضافے سے چینی 160روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

علاوہ ازیں شہر کی ہول سیل منڈی میں مختلف اقسام کی شکر 20 سے 40 روپے تک مہنگی ہو چکی ہے۔
مارکیٹ میں شکر 240، 260 اور 280روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
پیکنگ والی برینڈڈ شکر 300 روپے فی کلو ،کھلی چائے کی پتی 40 روپے مہنگی ہونے کے بعد 1450 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button