پاکستانتازہ ترین

پاکستانی ناظم الامور کابل طلب، افغان وزارت دفاع کا بمباری پر احتجاج،دھمکی بھی دے ڈالی

کابل: افغان وزارت دفاع نے الزام لگایا ہے کہ پاکستانی فوجی طیاروں نے پکتیکا کے ضلع برمل میں افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی، جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ افغان حکام کے مطابق، یہ حملے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے تھے۔

افغان وزارت دفاع نے پاکستان کے ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا، اور کہا کہ یہ حملہ "جارحیت” اور عالمی اصولوں کے خلاف ہے۔ افغان حکام نے اس بات کا عندیہ دیا کہ اس کارروائی کا جواب دیا جائے گا۔

یہ حملے اس دن ہوئے جب پاکستان کے خصوصی ایلچی محمد صادق کابل میں طالبان حکام سے سکیورٹی مسائل پر بات کر رہے تھے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پر قائم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، اور انہوں نے افغان حکومت سے بار بار کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پکتیکا افغانستان کے پاکستان کے تین سرحدی اضلاع سے متصل ہے، جن میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاقے شامل ہیں۔ پاکستان میں حالیہ دنوں میں ٹی ٹی پی کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، اور حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکومت ان گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پاکستانی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اگر افغان حکومت نے اس معاملے پر ٹھوس اقدامات نہ کیے تو پاکستان افغان سرزمین پر کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button