پاکستانتازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی

انٹرنیٹ پر کڑی پابندیاں، ماہرین کی پاکستان کے مستقبل سے متعلق پریشان کن پیشگوئی

وفاقی حکومت سیاسی محاذ آرائی کے دوران انٹرنیٹ پر ’کڑی پابندیاں‘ نافذ کر رہی ہے، ماہرین اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں پاکستان متوقع ’تابناک مستقبل‘ سے پیچھے رہ جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فروری سے پابندی ہے، انٹرنیٹ کی بندش معمول بنتی جارہی ہے، حکومت کی پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال کیے جانے والے ویب ٹولز بھی جلد ہی انفرادی سطح پر استعمال کے لیے ممنوع ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ چند سالوں کے دوران حزب اختلاف کی جماعتوں کے لانگ مارچ یا بڑے سیاسی اجتماعات کے دوران انٹرنیٹ کی بندش میں اضافہ دیکھا گیا ہے، موبائل ڈیٹا کے ساتھ ساتھ اب گھریلو انٹرنیٹ کنکشن بھی بند کیے جاتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کی رائے میں عمران خان کے ٹیکنالوجی سے واقف نوجوان حامیوں کی جانب سے وفاقی حکومت کو اسلام آباد کے مارچ میں ’چیلنج‘ کرنے کے بعد ان اقدامات میں اضافہ ہوا، وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں میں جھڑپیں شروع ہونے کے بعد ’موبائل ڈیٹا‘ بلاک کیا گیا، سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے گھریلو انٹرنیٹ کنکشنز بھی متاثر ہوئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button