پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ,راولپنڈی میں میٹروبس سروس بحال کر دی گئی یا نہیں ؟ جانیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند ہے۔ حکام کے مطابق راولپنڈی میں صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ میٹروبس سروس مکمل بند ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری تھا جس کے باعث میٹرو بس سروس کو بند رکھا گیا تھا تاہم اب بس سروس کافی حد تک بحال ہوچکی ہے۔

کراچی،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکا،کئی گاڑیاں تباہ، متعدد افراد زخمی

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button