Gas Leakage Web ad 1

گلگت، وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کی ریجنل گرڈ اور نلتر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر سخت ہدایات

0

گلگت – وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ریجنل گرڈ فیز I اور 16 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نلتر کے ٹائم لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اجلاس میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں منصوبے صوبے کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں، اور ان کی تکمیل کے ٹائم لائنز کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

Gas Leakage Web ad 2

اجلاس کے دوران، وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ریجنل گرڈ فیز I کے جاری کام میں تیزی لائی جائے، اور گرڈ سٹیشن کی تعمیر کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ ٹرانسمیشن لائنوں پر کام کا آغاز کیا جا سکے۔ انہوں نے معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تمام مواد کو تنصیب سے پہلے متعلقہ لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریجنل گرڈ کے تمام مراحل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی ریجنل گرڈ فیز I کے گرڈ سٹیشن کا دورہ کریں گے تاکہ تعمیراتی کام کا جائزہ لے سکیں۔

اس کے علاوہ، حاجی گلبر خان نے نلتر 16 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کے بارے میں کہا کہ اگر اکتوبر تک اس منصوبے کا سول ورک مکمل نہیں ہوا تو سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گلگت میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے یہ پروجیکٹ بہت اہم ہے، اور اکتوبر میں 9.5 میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہوگی، جس سے عوام کو موسم سرما میں ریلیف ملے گا۔

اجلاس کے اختتام پر سیکریٹری برقیات اور پروجیکٹ ڈائریکٹرز نے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے پی ایس ڈی پی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا، تاکہ ان کی معیار اور رفتار کی نگرانی کی جا سکے۔

جعلی نمبرپلیٹ لگانے پرٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.