پی ٹی آئی آج لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

0

پی ٹی آئی آج لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، ضلعی انتظامیہ نے مینار پاکستان کے بجائے کاہنہ روڈ مویشی منڈی میں 43 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دے دی۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 43 شرائط و ضوابط کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو کاہنہ میں پر جلسے کی اجازت دے دی، ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق پی ٹی آئی کو آج کاہنہ روڈ کے کنارے مویشی منڈی میں جلسہ کرنے کی اجازت ہوگی، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 43 شرائط و ضوابط کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو کاہنہ میں پر جلسے کی اجازت دے دی، ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہےڈی سی لاہور کے نوٹیفیکیشن میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 8 ستمبر کے جلسے میں سخت زبان پر معافی مانگنے کی شق بھی شامل کی گئی ہے، جلسہ دوپہر 3 بجے شروع کرکے شام 6 بجے تک ختم کرناہوگا۔جلسے کی سیکیورٹی کی ذمہ داری آرگنائزر کی ہوگی، لاہور ہائیکورٹ نے کل شام 5 بجے تک ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست پرفیصلہ کرنے کاحکم دیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی اشتہاری مجرم جلسے میں شرکت یا اسٹیج پر نظر نہیں آئے گا، بصورت دیگر اشتہاری مجرم کی گرفتاری میں تعاون جلسہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی اور ناکامی کی صورت میں انتظامیہ پر معاونت کا مقدمہ درج ہوگا۔اس کے علاوہ منتظمین اسٹیج، خواتین اور مردوں کے انکلوژر کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے جب کہ مناسب پارکنگ کا انتظام پرائیویٹ سیکیورٹی اور رضاکاروں کے ذریعے یقینی بنائیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جلسے میں کوئی افغان پرچم نہیں لہرایا جائے گا، جلسہ منتظمین فوکل پرسنز نامزد کریں گے جو کہ لقہ سپرانٹنڈنٹ پولیس اور ایس پی ٹریفک پولیس سے رابطہ کریں گے۔

شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ کسی کو بھی زبردستی اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا، کسی کو بھی ڈنڈے لے کر جلسے کے مقام پر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ اسلحے کی نمائش سختی سے منع ہوگی اور آتش بازی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق منتظمین ضلعی پولیس کے ساتھ لاہور رنگ روڈ اور کاہنہ میں خاردار تار نصب کریں گے اور جلسے کے گرد بیرونی دیوار پر خاردار تار اور قنات نصب کریں گے۔نوٹیفکیشن میں یہ کہا گیا ہے کہ جلسے کے احاطے اور اردگرد کا سیکیورٹی انتظام منتظمین کی ذمہ داری ہوگی، کسی بھی ناگہانی واقعے کی صورت میں منتظمین کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، پی ٹی آئی کو انتظامات کے لیے پی ایچ اےکو اخراجات ادا کرنا ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے 20 کارکنان زیرحراست، کیوں ، دیکھیں تفصیل

Leave A Reply

Your email address will not be published.