اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گر ا دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ 74پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فوری اطلاق کر دیا گیا، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،قیمتوں کااطلاق ڈسکوز سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔
حکومت کی جانب سے پنشن رولز میں ترامیم، فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقررکر دی گئی