برقعہ پہن کر لڑکی سے ملنے کالج جانیوالا اقبال کا شاہین پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

0

 

رحیم یار خان(نیوز ڈیسک)رحیم یار خان لڑکی کا بھیس بدل کر معشوقہ سے ملنے کیلئے کالج جانیوالا برقعہ پوش نوجوان کالج والوں کے ہتھے چڑھ گیارحیم یار خان کے شہر خان پور گرلز ڈگری کالج میں لڑکی کو ملنے گیا لڑکا سِٹی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ۔ لڑکا اپنی دوست کو ملنے کے لیے برقعہ پہن کر گرلز ڈگری کالج خانپور جا پہنچا۔

لڑکا اور لڑکی دونوں گراؤنڈ میں بیٹھے تھے کہ اتنے میں کالج میں موجود گرلز مانیٹر لڑکیوں نے مشکوک انداز میں بیٹھے لڑکے کو اُسکے مردانہ جوتوں سے پہچان لیا، جسکے بعد فوراً سے کالج انتظامیہ حرکت میں آگئی اور لڑکے کو موقع پر دبوچ لیا اور ساتھ ہی سسرالیوں یعنی پولیس کو اطلاع بھی کر دی۔

سِٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکے کو حراست میں لے لیا اور جب برقعہ اتارا تو ہلکی داڑھی، پِنک شرٹ پہنے ایک ہٹا کٹا اقبال کا شاہین پورے کالج کے سامنے تھا۔لڑکا اس وقت سٹی تھانے حوالات میں بند ہے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.