
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن نے تصدیق کی ہے کہ فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان سمیت پارٹی کے کئی اراکین سے رابطے میں تھے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا تھا کہ فیض حمیدکا ان کے ساتھ تعلق علیک سلیک کی حد تک تھا لیکن پارٹی کے دیگر اراکین سے کس نوعیت کا تعلق تھا یہ وہ نہيں جانتے۔
رؤف حسن کا کہنا تھا کہ جن کے ساتھ دوستی ہوتی ہے تو پھر یہ نہیں دیکھا جاتا کہ اس کی ریٹائرمنٹ ہوگئی ہے تو تعلق بھی توڑلیں۔ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ 22 اگست کا جلسہ ملتوی کروانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ نے رابطہ کیا تھا۔
پیرس پیرالمپکس؛قومی ایتھلیٹ حیدرعلی نے ڈسکس تھرو میں برونز میڈل جیت لیا
