
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گزشتہ 5 سال کے دوران پاکستان کے بیرونِ ملک مشنز، چانسری، رہائش گاہوں کی تزین و آرائش اور مرمت پر ہونے والے اخراجات کی تفصیل سینیٹ میں پیش کر دی گئی۔وزارتِ خارجہ نے پریزائیڈنگ افسر منظور کاکڑ کی زیرِ صدارت ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں یہ رپورٹ پیش کی ہے۔
وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ 5 سالوں کے دوران پاکستان کے بیرونِ ملک مشنز، چانسری، رہائش گاہوں کی تزین و آرائش اور مرمت پر 2.19 ملین ڈالرز خرچ ہوئے۔اُنہوں نے بتایا کہ مناسب نہیں لگتا کہ مہمان آئیں اور فرش ٹوٹا ہو، پوری کوشش ہے کہ کفایت شعاری ہو، 5 سال میں مرمت پر 22 لاکھ ڈالرز لگے جس کا مطلب ہے کہ سالانہ 4 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے، کسی مشن نے 2 ہزار ڈالرز اور کسی نے 3 ہزار ڈالرز خرچ کیے۔
اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ایس سی او کا بڑا ایونٹ آ رہا ہے، ممبران ممالک کے سربراہان آئیں گے، چینی وزیرِاعظم لی چیانگ بھی ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔
تقریر کے درمیان بولنے پر گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، بات ہاتھاپائی تک پہنچ گئی