
کراچی (نیوز ڈیسک)افسران کی غیر موجودگی پر چیف سیکریٹری کا اظہار برہمی ،چیف سیکریٹری نے غیر حاضر افسران کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی
ترجمان چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ دفاتر میں صبح 9:45 تک افسران غیر حاضر پائے گئے۔اولڈ کے ڈی اے اور تغلق ہاؤس کے متعدد سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری غیر حاضر رہے۔ سیکریٹری ایکسائیز، لیبر، مائینز منرل، اسکول ایجوکیشن، سیکریٹری پلاننگ، وومن ڈویلپمنٹ اور انڈسٹریز غیر حاضر تھے۔ چیف سیکریٹری نے سیکریٹریز کو وقت کی پابندی کی سختی سے ہدایت کی
چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا کہ غیر حاضری پر رپورٹ وزیر اعلیٰ کو ارسال کی جائے گی۔سینیئر افسران بھی وقت پر دفاتر نہیں آرہے، یہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری نے وقت کی پابندی نہ کرنے پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا
