انڈین کرکٹ ٹیم کو مکملُ سیکیورٹی فراہم کریں گے ،سی پی اوراولپنڈی

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سیدخالد ہمدانی نے کہاہے کہ ہم نے انٹرنیشل میچز سمیت پی ایس ایل میں بہترین سیکیوریٹی فراہم کی پانچ ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیدیم کے میڈیا سنٹر میں راوالپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنسلٹس کی جانب سے منعقد ملاقات میں سٹی پولیس آفیسر ہمدانی کا کہنا تھا کہ ہم نے انٹرنیشل میچز سمیت پی ایس ایل میں بہترین سیکیوریٹی فراہم کی پانچ ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فول پروف سیکورٹی کا ہی کمال ہے کہ کھلاڑیوں سمیت تماشائی بھی کھیل کر انجوائے کر رہے راولپنڈی پاکستان کے بڑے شہروں مین سے ہے انٹرنیشل ٹیمز یہاں میچز کھیلنا پسند کرتی ہیں بیس ہزار سے زیادہ تماشائیوں کو بحفاظت سٹیڈیم میں انے جانے کے لئے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:قومی ہاکی ٹیم کی ادھار ٹکٹ پر چین روانگی کا معاملہ ، اسپورٹس بورڈ کا ردِ عمل سامنے آ گیا

پولیس کے نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کو ائے روز دھرنوں جلسہ جلوسوں اور مجالس سمیت بڑے ایونٹس کا سامنا رہتا یہ ہمارا ہی خاصہ ہے کہ ایک گملہ تک ٹوٹنے نہیں دیا اس ضمن انہوں جماعت اسلامی اور تحریک لبیک کے دھرنوں کا زکر کیا۔

ایک سوال جواب میں انہوں انڈیا کرکٹ بورڈ کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ اپنی ٹیم کو بھیجیں ہم نہ صرف مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کا کہا بلکہ اس بات کا یقین دلایا کہ ایسی مہمان نوازی بھی کریں گے کہ کرکٹرز اور آفیشل یاد رکھیں گے نہ صرف انڈیا باقی انٹرنیشنل ٹیمز کی بھی شاندار میزبانی کرنے کے لیے تیار ہیں انڈیا کو پاکستان میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں یہاں کے لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں یہاں کھیلتے ہوئے انکو اپنا پن محسوس ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.