sui northern 1

بلوچستان میں دہشتگردی، چین اور ایران کی سخت الفاظ میں مذمت

0
Social Wallet protection 2

بیجنگ /تہران(نیوزڈیسک)قلات اور موسیٰ خیل میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر چین اور ایران کی جانب سے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

sui northern 2

چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:موسیٰ خیل میں مسافروں کا بہیمانہ قتل، صدر، وزیرِاعظم کا شدید غم و غصہ کا اظہار

دوسری جانب ایک بیان میں ایرانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ایرانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یہ حملے موسیٰ خیل اور قلات میں 33 شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کا باعث بنے، ہم حکومت پاکستان، عوام اور پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ شہداء پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.