ثاقب نثار اور فیض حمید کے ٹارگٹ کیا تھے؟خواجہ آصف کھل کربول پڑے

0

کراچی (نیوزڈیسک) ثاقب نثار اور فیض حمید کے ٹارگٹ کیا تھے ،کیافوجی ٹرائل اوپن ہونا چاہیے ۔۔۔؟ وزیر دفاع خواجہ آصف اہم امور پر بول پڑے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاکہ کسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیر ہماری تاریخ میں نہیں ملتی۔بانی پی ٹی آئی کے اپنے دور میں بھی کسی فوجی کا ٹرائل نہیں ہوا اس دور میں24 لوگوں کو سزائیں ہوئیں۔

مزیدپڑھیں:ارشدُ ندیم کو آفریدی کی طرح ٹارگٹ کیا جارہاہے،خواجہ سعد رفیق

انہوں نے کہاکہ اگر بانی پی ٹی آئی کا فوجی ٹرائل ہوا تو وہ اوپن ہوگا۔قوم کو پتہ لگنا چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی4سال یا اس سے پہلے کیا کرتے رہے ہیں اور9 مئی میں ان کا کیا رول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل ثاقب نثار کو بھی فیض حمید سے متعلق وضاحت دینی پڑی۔دونوں کے ٹارگٹ تھے ایک وزیراعظم بننا چاہتا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.