پاکستان
مریم نواز ڈی پی اوز کو مخالفین کے خلاف استعمال کرتی ہیں: بیرسٹر سیف
پشاور(نیوزڈیسک)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈی پی اوز کو جاتی امرا بلا کر ان کی تعیناتی کے فیصلے کرتی ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب بعد میں ان افسران کو مخالفین کے خلاف استعمال کرتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:سلیم سیف اللہ کے بھائی سے ڈکیتی کا معاملہ،دوملزم گرفتار
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی تعیناتی کا واحد میرٹ پی ٹی آئی ورکرز کو دبانا ہے، جو افسر پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف زیادہ ظلم کریں انہیں ترقی دی جاتی ہے۔
بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ مینڈیٹ چوروں سے تمام مظالم کا بدلہ لیا جائے گا۔