اسلام آباد میں 9غیر قانونی پیٹرول ایجنسیز سیل،دوملزم گرفتار
اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں غیر قانونی پیٹرول ایجنسیز کا معاملہ، اے سی صدر ماحین حسن کی کارروائی 9 ایجنسیز سیل کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی پیٹرول ایجنسیز کا معاملہ، اے سی صدر ماحین حسن کی کارروائی 9 ایجنسیز سیل کردی گئیں۔
غیر قانونی پیٹرول ایجنسیز کو جی 13 اور جی 14 میں سیل کیا گیا۔
مختلف غیر قانونی ایجنسیز چلانے کے الزام میں دو افراد گرفتارکیاگیا۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہاکہ غیر قانونی ایجنسیز کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں،
رہائشی علاقوں میں غیر قانونی پیٹرول ایجنسیز کی شہری نشاندہی لازمی کریں،
شہری ایسے تمام ایجنسیز سے پیٹرول کسی صورت مت خریدیں۔
