sui northern 1

جے یو آئی کا اپنی تحریک خود چلانے کا فیصلہ

0
Social Wallet protection 2

ڈیرہ اسماعیل خان(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں سیاسی اتحادوں کے تجربے اچھے نہیں رہے، ہم مزید نہ کسی کو شرمندہ کرنا چاہتے ہیں اور نہ خود ہونا چاہتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بھرپور مظاہرے کیےجائیں گے: مولانا فضل الرحمٰن

 مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے اب اپنے داخلی معاملات کو سنجیدگی سے لیا ہے، اپوزیشن کا کردار پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی ادا کریں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ایشو ٹو ایشو دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہوسکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.