sui northern 1

میری پرائیویٹ گفتگو کسی کو سننے کا حق نہیں: عارف علوی

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہمیشہ آڈیو لیک کے خلاف رہا ہوں، میری پرائیویٹ گفتگو کسی کو سننے کا حق نہیں ہے۔

سابق صدر عارف علوی اسلام آباد ہائی کورٹ میںگفتگو کر رہے تھے۔

ان سے بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ان شاء اللّٰہ بانیٔ پی ٹی آئی جلد باہر آئیں گے۔

مزیدپڑھیں:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش

سابق صدر عارف علوی سے سوال کیا گیا کہ آپ نے جس انداز سے اسمبلی تحلیل کی اس پر آرٹیکل 6 لگانے کا کہا جا رہا ہے؟

انہوں نے جواب دیا کہ آرٹیکل 6 اگر لگانا چاہیں تو کوشش کر لیں، اپنی یہ خوشی بھی پوری کر لیں، یہ 15 سو کیسز چلا چکے ہیں، مزید بھی کیس بنا دیں، یہ کوشش کر لیں مجھے بھی موقع ملے گا۔

سابق صدر عارف علوی سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کیا آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

عارف علوی نے جواب دیا کہ میں زندہ بھی اسی ملک میں ہوں اور پاکستان میں ہی رہوں گا، آرٹیکل 6 کیا ہے، زندگی اور موت کی جنگ میں بھی یہیں ہوں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.