sui northern 1

رؤف حسن نے کوئی بھی غیرقانونی کام نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ رؤف حسن نے جو بھی رابطے رکھے وہ نارمل ہے، کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

sui northern 2

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور حصہ لے گی، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی، امیدوار زیادہ سے زیادہ تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں، ہم نے بلدیاتی انتخابات کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کو ناکافی قرار دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت سب کیلئے اور مستقل کم ہونی چاہیے، ان سے بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہو رہی، ترقیاتی فنڈز سے نکال کر ریلیف دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.