پاکستان

توشہ خانہ ٹو ریفرنس :عمران خان اور بشریٰ بی بی 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

راولپنڈی(نیوزڈیسک) احتساب عدالت نے توشہ خانہ ٹو بلگری جیولری ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے تحریری بیان دیدیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے ہاتھ سے بیان لکھ کر دیا جبکہ بشری بی بی نے لکھی تحریر پر اپنے دستخط کئے ۔

قومی احتساب بیورو (نیب ) نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا مزید ریمانڈ نہیں مانگا، عدالت نے چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ کا حکم جاری کر دیا۔

کیس کی آئندہ سماعت دو ستمبر کو ہو گی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 36 دن کا ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button