sui northern 1

ہمیں بھی برطانیہ اور امریکا سے سبق سیکھنا چاہیے: احسن اقبال

0
Social Wallet protection 2

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی برطانیہ اور امریکا سے سبق سیکھنا چاہیے۔

sui northern 2

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ انتشاراورفساد کی اجازت نہ مذہب دیتا ہے نہ جمہوریت اور نہ آئین۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے انتشار پھیلانے والوں کو 24 گھنٹے کے اندر سزائیں دیں، عدلیہ کو بھی ویسے ہی فیصلے کرنے چاہئیں جیسے برطانیہ میں کیے گئے۔

مزیدپڑھیں:دھرنوں،لانگ مارچ اورعدالتوں کے فیصلوں نےمشکل میں ڈالا،احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ ایک منظم سازش تھی، کوئی بھی قانون کی گرفت سے بالا نہیں ہو سکتا، یہ دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے جب ان سے مانگی تو بوگس رسیدیں لاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں جمہوریت کا یہ مطلب نہیں کہ اپنی ریاست کے خلاف انتشار پیدا کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بڑا چیلنج معیشت ہے اس کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے، معاشی میدان میں انرجی سیکٹر ایک بڑا چیلنج ہے، پاکستان انجینئرنگ کونسل کی نئی لیڈرشپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کو سستی بجلی دینے کے لیے بڑےریلیف کا اعلان کیا، اُمید ہے دیگر صوبائی حکومتیں بھی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس تیزی سے آج لوگ باہر جا رہے ہیں اسی تیزی سے واپس بھی آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.