بجلی صارفین پر 47ارب کا بوجھ منتقل کرنے کی درخواست
اسلام آباد (نیوزڈیسک)بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر 46 ارب 99 کروڑ روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
نیپرا کے مطابق درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں کی گئی ہے، درخواست پر 26 اگست کو سماعت کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، بجلی کا نظام درہم برہم
کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے اور آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 4 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ یوز آف سسٹم چارجز اینڈ مارکیٹنگ فیس کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ مانگے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑ مانگے گئے ہیں۔