پاکستان
وزیراعلیٰ گلگت نے وزیراعلیٰ سندھ کومراسلہ تحریرکردیا
مراد علی شاہ گلگت بلتستان سے تعلقرکھنے والے معصوم شہری کی بازیابی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،مراسلہ

گلگت(نیوزڈیسک)وزیرعلیٰ گلگت بلتستان نےسکردو کے مغوی شہری کی جلد بازیابی کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کو خصوصی مراسلہ تحریرکردیا
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سکردو کے مغوی شہری شاکر حسین کی جلد بازیابی کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خصوصی مراسلہ تحریر کیا ہے۔
مراسلے میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ سید شاکر حسین کو 26 جولائی 2024 کو ملتان سے اغوا کر کے گھوٹکی سندھ میں رکھا گیا ہے اغواکار اہل خانہ سے بھاری تاوان کا تقاضا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ماضی میں مفاد عامہ کے منصوبے التواء کا شکار رہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
بحیثیت وزیر اعلیٰ سندھ آپ سے گزارش ہے کہ گلگت بلتستان سے تعلقرکھنے والے معصوم شہری کی بازیابی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔