پاکستان
سرمایہ دار اعتماد کے ساتھ پاکستان آ رہے ہیں: جام کمال
حکومت صنعت کاروں کو سہولتیں فراہم کرے گی،عبدالعلیم خان

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا ہے کہ سرمایہ دار اعتماد کے ساتھ پاکستان آ رہے ہیں۔
لاہور میں پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی تقریب سے عبدالعلیم خان کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ بدقسمتی سے بند بجلی گھروں کو کیپیسٹی چارجز دے رہے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر صنعت کو فروغ دینے میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور جام کمال خان کے چینی کمپنیوں سے معاہدے
عبدالعلیم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت صنعت کاروں کو سہولتیں فراہم کرے گی۔