پاکستان
چیئرمین ایف بی آر کو سیکریٹری ریونیو کا اضافی چارج مل گیا
راشد لنگڑیال کو 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری ریونیو کی تعیناتی تک اضافی چارج دیا گیا ہے،ذرائع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کو مزید ذمے داریاں دے دیں۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکریٹری ریونیو کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری ریونیو کی تعیناتی تک اضافی چارج دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایف بی آر کے 27 افسران کے تبادلے
ذرائع نے بتایا ہے کہ مکمل اختیارات کے لیے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکریٹری ریونیو کی ذمے داریاں دینا ناگزیر تھا۔
ان سے قبل امجد زبیر ٹوانہ کے پاس بھی بطور چیئرمین ایف بی آر سیکریٹری ریونیو کا چارج تھا۔