پشاور: رواں سال 19 بچے قتل، زیادتی کے 17 کیسز رپورٹ
پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں رواں سال اب تک بچوں سے زیادتی کے 17 کیسز درج ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس سال بچوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 44 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق شہر میں رواں سال اب تک 19 بچے قتل اور 42 زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:پشاور، زہریلی چیز کھانے سے دلہن جاں بحق، دولہے کی حالت تشویشناک
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کے قتل کے درج 15 کیسز میں 55 ملزمان نامزد ہیں جبکہ 49 گرفتار ہوئے ہیں۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے اقدامِ قتل کے 40 مقدمات درج ہوئے ہیں، 63 نامزد ملزمان میں سے 45 گرفتار ہوئے ہیں۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں رواں برس 17 بچے اغواء ہوئے، جن کے اغواء میں ملوث 36 نامزد ملزمان میں سے 20 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
