ڈاکو پھاٹک مین کو یرغمال بناکر لاکھوں مالیت کی ریلوے تنصیبات لے گئے
شیخوپورہ (نیوزڈیسک)شیخوپورہ میں بےخوف ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کی ریلوے تنصیبات کو چرا لے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے یہ واردات فیصل آباد سیکشن پر کی جہاں سے 7 ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کی ریلوے تنصیبات کو اکھاڑ کر لے گئے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان ریلوے نے ایک مرتبہ پھر کرایوں میں اضافہ کردیا
پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ریلوے کے پھاٹک مین کو رسیوں سے باندھ کر یرغمال بنایا۔
پولیس کے مطابق چوری ہونے والے سامان میں آہنی گارڈرز اور شیٹس شامل ہیں۔