پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

0

 پاکستان نے کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکن ٹائیگرز کو ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سر لنکا کو تینوں شعبوں میں آؤٹ کلاس کر دیا، پہلی اننگ میں ابرار احمد اور نسیم شاہ کے سامنے لنکن ٹائیگرز بے بس  نظر آئے ، جب بیٹنگ کی باری پاکستان کی آئی تو عبداللہ شفیق  نے لنکن گیند بازوں کا بھرکس نکال دیا، ڈبل سینچری  سکور کر کے اہم اعزاز اپنے نام کیا تو سعود شکیل نے 146 سالہ تاریخ بدل ڈالی اور سری لنکا کیخلاف 410 رنز کی برتری بنائی 

دوسری اننگز کا آغاز ہوا تو سری لنکا کے اوپننگ بلے بازوں نے قدم جمانے کی کوشش کی لیکن نعمان علی کی گھومتی گیندوں نے پوری ٹیم ہی لپیٹ ڈالی اور صرف 70 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی ، باقی کی کسر نسیم شاہ نے پوری کر دی اور 3کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔

دوسری اننگز میں پاکستانی بولرز مکمل طور پر لنکن ٹائیگرز پر چھائے رہے اور سری لنکا کی پوری ٹیم 188 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں نسیم شاہ کے حصے میں آئیں۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں اینجلو میتھیوز 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان ویموتھ کرونا رتنے نے 41 اور نشان مدوشکا نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں

 دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز  قومی ٹیم نے 576 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کی تھی، سلمان علی آغا 132 جبکہ  محمد رضوان 50 رنز  بنا کر نا ٹ آؤٹ رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.