حکومتی کمیٹی گمشدہ ہو گئی،حافظ نعیم

0

راولپنڈی (نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کل مری روڈ پر مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو بل نہ بھرو تحریک شروع کر دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ہمارا دھرنا سیاسی ہے نہ ہی ہمارے مطالبات ذاتی ہیں، پاکستان اس وقت بُرے حالات میں ہے، حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

مزیدپڑھیں:حافظ نعیم الرحمٰن قطر پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے وہی مطالبات کیے ہیں جو حکومت کے بس میں ہے لیکن حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، 2 ملاقاتوں کے بعد کمیٹی گمشدہ ہو گئی، گزشتہ روز پھر ہم سے رابطہ کیا گیا، ہم نے گزشتہ روز بھی حکومتی کمیٹی کو خوش آمدید کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل ہم مری روڈ پر مارچ کریں گے، 11 اگست کو لاہور، 12 اگست کو پشاور اور 16 اگست کو ملتان میں جلسہ اور دھرنا ہو گا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ فارنزک آڈٹ سے معلوم ہو گا ، کتنے آئی پی پیز کے معاہدے غلط ہوئے ہیں، پیٹرول پر عائد لیوی ختم کرنے کا کہتے ہیں تو کہا جاتا ہے پیسے کہاں سے آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.