این ڈی ایم اے: اگلے48سے72 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں تیز بارش جاری رہنے کا امکان ہے

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

اسلام آباد۔ :محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کےمطابق اگلے48سے72 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کی شام این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اپڈیٹ کے مطابق موسلادھار بارش کیوجہ سے خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ، فلیش فلڈنگ اور موسمی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔اسی طرح دریاؤں میں تیز بہاؤ اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اضلاع لورالائی، قلات،سبی ،مکران ،نصیرآباد میں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال جبکہ ڈیرہ غازی خان میں ہل ٹورنٹ کا خطرہ ہے. اسی طرح دریائے کابل سے منسلک ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے.

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ خطرات کے تدارک کیلئے عوام کو پیشگی اطلاع وحفاظتی تدابیر کی تشہیر کی جائے۔ حساس علاقوں کیجانب ٹریفک کی منظم نگرانی کی جائے۔ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری تیار رکھیں۔ نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ کہ نقل مکانی کیلئے انتظامات کیے جائیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.