پاکستانتازہ ترینکھیل

پاکستان نے پہلی اننگزپر 563 رنز بنا لئے،عبداللہ شفیق کی ڈبل سنچری

 قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنا کر 397 رنز کی برتری حاصل کرلی

جبکہ ابھی اس اننگز جاری ہے، عبداللہ شفیق 201 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، آغا سلمان 132رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ بدھ کو کولمبو میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے2 وکٹوں کے نقصان پر178 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو عبداللہ شفیق 87 اور کپتان بابراعظم 28 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

تیسرے روز کھیل کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد عبداللہ شفیق نے اپنی سنچری مکمل کرلی تاہم کپتان بابراعظم 210 رنز کے مجموعی سکور پر 39 رنز بنا کر جے سوریا کے ہاتھوں آئوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد نئے آنے والے بیٹر سعود شکیل نے عبداللہ شفیق کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے سکور کو تیزی سے آگے بڑھانا شروع کیا۔ اس دوران سعود شکیل نے نصف سنچری اور عبداللہ شفیق نے اپنے150 رنز مکمل کئے جس کے بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 319 رنز پر گر گئی جب سعود شکیل57 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے

سعود شکیل کے آئوٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر سرفراز احمد نے عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم سرفراز گیند ہیلمٹ پر لگنے کے باعث 14 رنز بنا کر 344 کے مجموعی سکور پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ اس دوران عبداللہ شفیق نے اپنی شاندار ڈبل سنچری مکمل کی، وہ 326 بالوں پر 201 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ سرفراز احمد کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے باعث میچ کے 12ویں کھلاڑی محمد رضوان میدان میں اترے اور آغا سلمان کے ساتھ مل کر مجموعی سکور کو آگے بڑھانے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔

اس دوران آغا سلمان نے اپنی شاندار سنچری مکمل کی۔ اس طرح پاکستان نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنا کر سری لنکا پر 397 رنز کی بڑی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ ابھی اس کی اننگز جاری ہے۔ آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 37 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ سری لنکن بائولر اسیتھا فرنینڈو نے 3 اور براباتھ جے سوریا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button