پاکستان
مانسہرہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے دونوں بیویوں کو قتل کردیا
ملزم کی فائرنگ سے اس کا بیٹا بھی جاں بحق ہوگیا،پولیس

مانسہرہ(نیوزڈیسک)مانسہرہ میں ایک شخص نے اپنی دونوں بیویوں کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ مانسہرہ کے علاقے اوگی میں پیش آیا جہاں ملزم نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کردی جس سے اس کی دونوں بیویاں جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کاکہنا ہےکہ ملزم کی فائرنگ سے اس کا بیٹا بھی جاں بحق ہوگیا۔
مزید پڑھیں:کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تبدیل عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار
پولیس نے بیٹے اور دونوں بیویوں کو قتل کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔