sui northern 1

بس میں لڑکی کو ’ہراساں‘ کرنے والا ملزم گرفتار

0
Social Wallet protection 2

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بس میں مبینہ طور پر کم عمر لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

sui northern 2

ملزم دوران سفر کم سن بچی کو مسلسل ہراساں کرتا رہا، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں بس میں ہراسگی کی شکایت موصول ہوئی، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو متعلقہ بس کی لوکیشن بتائی گئی۔

شکایت پر ورچوئل پولیس اسٹیشن کی جانب سے پولیس کو آگاہ کیا گا اور بس کی لوکیشن دی گئی، اہلکاروں کو بس کے اگلے اسٹاپ پر بھیجا گیا جہاں پہنچتے ہی متاثرہ لڑکی کی نشاندہی کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.