ایڈیٹوریلپاکستان

عبدالعلیم خان کا سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائےسرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان نےسری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئےتمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی رہائی میں ذاتی دلچسپی لینے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے اظہار تشکر کیا ہے،کہاکہ آپ کا یہ کارخیرپاکستانی قیدیوں اور ان کےخاندانوں کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔

اخراجات کی ادائیگی کےبعدکئی برس سےسری لنکامیں قید پاکستانی وطن واپس آ سکیں گے،وزارت داخلہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کےلیےسری لنکن حکام سے رابطے میں تھی۔

اخراجات اورمالی ادائیگیوں میں دشواری کےباعث پاکستانی قیدیوں کی رہائی میں تاخیرہوئی،اب پاکستانی قیدی ضروری کارروائی مکمل کرکےجلد وطن واپس آسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button