آزاد کشمیرانٹرنیشنلپاکستان

برمنگھم برطانیہ، نو منتخب رکن پارلیمنٹ بیرسٹر ایوب خان کا محکوم کشمیر ی عوام کیلئے آواز اٹھانے کا عزم

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ کے ایک نو منتخب قانون ساز نے عہد کیا کہ وہ برطانوی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بطور آزاد امیدوار کامیابی حاصل کرنے والے بیر سٹر ایوب خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کیلئے ان کی حمایت میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوگی کیونکہ وہ برطانوی پارلیمنٹ میں کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے 13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر برمنگھم میں آل پارٹیز کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا کے انصاف پسند لوگوں تک محکوم کشمیر ی عوام کی آواز پہنچانی ہے اور یہ انتہائی اہم ہے۔بیر سٹر ایوب خان نے کہا کہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیرکے حل کیلئے ایک موثر کردار ادا کرے ۔

تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے اس موقع پر کشمیر کاز کی حمایت کا اعادہ کرنے پر بیرسٹر ایوب خان کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی اور اہم مقرر معروف کشمیری شخصیت نذیر احمد قریشی تھے ۔مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی افواج کے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔نذیر احمد قریشی نے اس موقع پر تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی اصل ابتدا اسی دن سے ہوئی ہے جب 13جوالائی1931میں شہدا کشمیر نے اپنے خون سے اس سے روشن کیا۔ ان قربانیوں سے کشمیر ی عوام منزل مقصود تک ضرور پہنچیں گے۔

بھارتی حکمران جدوجہد آزادی کو قوت سے دبانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ تحریک انشااللہ کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ نذیر احمد قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔اس موقع پر مولانا طارق مسعود، فاروق القادری، خواجہ سلیمان، مولانا امداد الحسن نعمانی، مفتی عبدالمجید ندیم اور نائب مغل نے بھی خطاب کیاہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button