پشاور میں رکشہ سوار خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

0

پشاور(نمائندہ خصوصی)پشاور میں موٹر سائیکل سوار شخص نے رکشے میں موجود خواتین پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج و دیگر شواہد کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق خاتون بہن کے ہمراہ رکشے میں جا رہی تھی، تیزاب پھینکنے سے دونوں خواتین زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے کے واقعے سے متعلق زوجہ سمیر کی مدعیت میں تھانہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے ملزم کی موٹرسائیکل اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

زخمی خاتون کو پہلے شوہر نے طلاق دے کر دوسری شادی کی تھی۔

ایس پی کینٹ ڈویژن وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ جلد ملوث ملزم گرفتار ہو کر قانون کے گرفت میں ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.