پاکستان

تربیلا ڈیم میں 4 بچے ڈوب کرجاں بحق

ہری پور(نمائندہ خصوصی)تربیلا ڈیم میں کاگ دروازہ کے قریب 4 بچے نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں کاگ دروازہ کے قریب 4 بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم 11 اور خانپور سے غوطہ خور ٹیم جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام ڈوبنے والے بچوں کی لاشوں کو نکال لیا۔

جانبحق ہونے والے تمام بچے اپنے والد کے ہمراہ ڈیم پر گھومنے آئے تھے اور نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔

ڈوبنے والے بچوں میں انیس فاطمہ عمر 13 سال، لائبہ عمر 12 سال ، ارسلان عمر 11 سال اور فیضان علی عمر 9 سال شامل ہیں۔

تمام بچے آپس میں بہن بھائی تھے اور ہری پور کے علاقے الولی کے رہائشی تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button