ہر نوجوان کو ترقی اور کامیابی کے وسیع مواقع فراہم کیے جائیں گے،رانامشہود

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ ملک میں ہر نوجوان کو ترقی اور کامیابی کے وسیع مواقع فراہم کیے جائیں گے ،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں،پیر کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کی ترقی کو بڑھانے کے لیے ایک فعال اقدام کے طور پر چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام، رانا مشہود احمد نے یوتھ پروگرام کیلئے مختص بجٹ کی منظوری کے بعد اسٹریٹجک ملاقاتوں کا آغاز کیا ہے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد جامع اقدامات کی حکمت عملی بنانا اور ان پر عمل درآمد کرنا ہے جو نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کے لیے ضروری آلات اور مواقع سے آراستہ کریں گے۔

چیئرمین رانا مشہود احمد نےنوجوانوں کی ترقی سے منسلک تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے فوری طور پر ملک کی نوجوان آبادی کے روشن مستقبل کی تشکیل کے لیے تیاری اور فعال طور پر حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیاہے۔ ملاقاتوں میں مداخلت کے لیے کلیدی شعبوں کی نشاندہی کرنے، مؤثر طریقے سے وسائل مختص کرنے، اور ایسے تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی جس سےملک بھر میں نوجوانوں پر مرکوز پروگراموں کے ثمرات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔

چیئرمین رانا مشہود احمد نے اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں ہر نوجوان کو ترقی اور کامیابی کے وسیع مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے ان اہداف کے حصول کے لیے حکومتی اداروں، نجی شعبے کے شراکت داروں، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے متفقہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.