کراچی، ملیر کینٹ کے قریب گھر سے تشدد کی شکار لڑکی بازیاب

0

کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب گھر سے تشدد کی شکار لڑکی کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔

ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق لڑکی نے اپنی والدہ اور بھائی پر تشدد کا الزام لگایا ہے، متاثرہ لڑکی فیملی کے ساتھ نہیں جانا چاہ رہی۔

ایس ایس پی ملیر کا بتانا ہے کہ لڑکی نے اپنی تشدد زدہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، متاثرہ لڑکی کا بھائی گھر پر نہیں تھا، لڑکی کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں لڑکی نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میرا بھائی اور میری والدہ مجھ پر تشدد کرتے ہیں،  ایک ہفتے قبل میری والدہ نے میری جان لینے کی کوشش کی۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میری ایک دوست نے پولیس کو اطلاع دی، ایس ایس پی ملیر نے مجھے بازیاب کرا کر تھانے منتقل کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.