پشاور (نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے وفاق کو ایک بار پھر دھمکی دے دی، کہا ہے کہ وفاق اپنا رویہ ٹھیک کر لے اور مجبور نہ کرے کہ اسے دھکے دے کر نکالا جائے، مرحلہ وار کام شروع کر دیا ہے، وفاقی حکومت کو لانے والے بھی اسے نہیں بچا پائیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور بجلی بحال کرنے ڈی آئی خان گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں کہیں بھی 12 گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ نہ ہونے دی جائے۔
انہوں نے ارکانِ اسمبلی اور انتظامیہ کو ٹاسک دےدیا، پولیس کو واپڈا کے کہنے پر کسی رکن کے خلاف مقدمہ نہ بنانے کی ہدایت کر دی۔
وزیرِ اعلیٰ نے اپنے اعلان کے مطابق لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے فکس کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اب کسی علاقے میں 12 گھٹنے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹیرینز اپنے علاقوں میں گرڈ اسٹیشنز کا دورہ کر کے لوڈشیڈنگ شیڈول پر عملدرآمد کرائیں۔