اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کو سراہا جو مشترکہ اقدار، تاریخ اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑا ہوا ہے۔
انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم اور ترک صدر نے خطے اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔