ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

عدت کیس کی اپیل کا فیصلہ 1 ماہ میں کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت کیس کی اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عدت میں نکاح کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی رکورٹ نے سیشن کورٹ کو 10 روز میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے استدعا کر رکھی تھی کہ سیشن جج محفوظ فیصلہ سنائیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے ایک اور استدعا کر رکھی تھی کہ دوسری صورت میں اپیل خود ہائی کورٹ سنے۔

بشریٰ بی بی نے سیشن کورٹ میں زیرِ التواء سزا معطلی کی درخواست سن کر فیصلہ کرنے کی استدعا کر رکھی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button