ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری،وزیراعظم خطاب کرینگے
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے وزیر اعظم شہبازشریف خطاب کریں گے۔
نئے بجٹ کے اہم نکات پر بھی وزیر اعظم شہبازشریف پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینگے۔
قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کو کائونٹر کرنے کیلئے حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔