Gas Leakage Web ad 1

میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے ملک اجاڑ کر چلے گئے،نواز شریف

0

مری(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے ملک اجاڑ کر چلے گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت لائیو اسٹاک سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں آئی ایم ایف کے سہارے ڈھونڈنے والا بندہ نہیں ہوں، ہم نے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا یہ لے کر آئے تھے، دوبارہ آئی ایم ایف کیوں آیا؟ ان کی شرطوں سے غریب کیوں متاثر نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنگلا بس کہنے والے اربوں روپے کھا کر غائب ہوگئے، پشاور میٹرو بس گھپلوں کی انکوائری سامنے نہیں لائی گئی۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف دنیا سے چلے گئے، شکوہ اب کیا ہو گا، کیا وجہ تھی کہ پرویز مشرف نے حکومت کو باہر پھینکا، ایٹمی بٹن دبانے اور 6 ایٹمی دھماکے کرنے والے وزیرِ اعظم کو یہ صلہ دیا گیا۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ قوم کو بھی موازنہ کرنا چاہیے کہ کون کیا کر کے گیا ہے، حق کو حق اور سچ کو سچ کہنا ہو گا، پاکستان میں غریبوں کا جینا مشکل کر دیا گیا ہے، روٹی میسر ہے نہ سالن، بجلی اتنے اونچے ریٹ پر میسر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں تو گھر گھر بجلی پہنچا کر گیا تھا، شاہد خاقان نے بہادری سے جیل کاٹی اور میرا ساتھ دیا، مہنگائی کم اور اسٹاک مارکیٹ بے مثال طور پر اوپر جا رہی ہے،  شہباز شریف بہت محنت اور خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ مریم نواز کو بھی شاباش، آٹے اور گندم کی قیمت نہ بڑھنے میں ان کا بھی کردار ہے، ثبوت ہے کہ اللّٰہ آپ کا ہاتھ پکڑ رہا ہے، خلوص نیت سے کام کریں گے تو اللّٰہ محنت رائیگاں نہیں جانے دے گا۔

نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز اسی طرح کرتی چلی جائیں اور شہباز شریف بھی محنت کرتے رہیں تو ملک بحرانوں سے نکل جائے گا، میں ووٹ مانگنے نہیں گیا تھا کہ اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ دو، میں خود چل کے گیا تھا کہ آؤ مل کر کام کریں، میں نے محترمہ کے ساتھ میثاق جمہوریت کیا تھا، آپ کا رویہ روٹھے ہوئے بندے کی طرح ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کینہ، عداوت، یا انتقام کی نیت رکھنے والا نہیں ہوں، انہوں نے دھرنے میں کہا وزیرِ اعظم نواز شریف تمہیں کھینچ کر لاؤں گا، کہا گیا نواز شریف کو جیل میں ڈال کر اے سی نکلوا دوں گا، میرا دھیان تو کبھی اس طرف نہیں گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.