صارم برنی نے خود کو بے گناہ قراردیدیا

0

کراچی(نمائندہ خصوصی)انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کیس میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی نے کہا ہے کہ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے بھی تو میری نہیں ہے۔

کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صارم برنی نے کہا کہ میں نہیں مانتا کہ کاغذات میں کوئی غلطی ہوئی ہے۔

صارم برنی کا کہنا ہے کہ میں سسٹم چلا رہا ہوں، اس کی سزا بھگت رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سب کچھ کہا جا رہا ہے جو ایف آئی اے کو بھی نہیں پتہ، ایف آئی اے والے اپنا مؤقف نہیں دے رہے۔

انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کیس میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے صارم برنی کو کچھ روز قبل کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی پر فراڈ، جعلی دستاویزات اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات ہیں۔

حکام کے مطابق صارم برنی پر 25 سے زائد بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا بھیجنے کا الزام ہے۔

صارم برنی اور ان کے ٹرسٹ نے بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا میں مقیم والدین کو اڈاپٹ کروایا، بچوں کو مختلف اوقات میں کراچی میں صارم برنی ٹرسٹ کے حوالے کیے جانا ظاہر کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.