لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت لائیو اسٹاک سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملکی تاریخ کا پہلا پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ اور پہلی’فارمر رہنمائی ایپ‘ کا اجراء کیا گیا۔
پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ پراجیکٹ کی منظوری اور مویشی فیڈ کے لیے بلاسود ڈھائی لاکھ روپے قرض ملے گا۔
مریم نواز نے لائیو اسٹاک فارمر کے لیے قرضے کے حصول کے مراحل آسان بنانے اور جنوبی پنجاب میں فارمرز کو ڈیری فارمنگ کے لیے اسکیم تیار کرنے کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے لائیو اسٹاک فارمرز کو معاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیری فارمنگ کے لیے آسان اقساط پر قرضہ فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا، 40 ہزار فارمرز کو پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے قرضے دیے جائیں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ اسکیم سے 4 لاکھ جانور میٹ ایکسپورٹ کے لیے دستیاب ہوں گے، پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے فارمر 30 دن میں قرضہ ادا کر سکے گا۔